ملک بھر میں عید الاضحیٰ ہفتہ کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جائیگی۔ ملک بھر میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

کروڑوں فرزندان اسلام سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔ عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے کملک بھر میں حساس مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

تمام سرکاری ہسپتالوں کا ایمرجنسی سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، عیدالاضحی کے سلسلہ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے آج جمعہ سے لے کر2اگست تک عام تعطیلات کا اعلان کیاہے۔ تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے، بینک، عدالتیںبھی بند رہیں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیاروں کے پاس بلاوجہ نہ جانے کی قربانی یہ یقینی بنائے گی کہ ہر ایک کےلئے عید محفوظ اور خوشیوں بھری ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ عید الاضحیٰ ہر طرح کی قربانی کے جذبے کا نام ہے اور ہم احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرکے انسانیت کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ عید پر اگر انتہائی ضروری ہوتو گھر سے باہر نکلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے