امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے اقوام متحدہ اور عالمی رفاہی اداروں سے رابطے کے انچارج جناب مولوی محمدنبی عمری کی قیادت اور کمیشن برائے سدباب شہری نقصانات کے نائب جناب مفتی لطف اللہ حکیمی سمیت امارت اسلامیہ کے وفد نے یوناما کے انسانی حقوق سیکشن کے سربراہ فیونا فریزر اور انکی ٹیم سے آن لائن کانفرنس کی

اس اجلاس میں انسانی حقوق کی تنظیم کو کابل انتظامیہ کیجانب سے بےدریغ شہری نقصانات اور امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی یاد دلائی گئی۔اس کے علاوہ امارت اسلامیہ کے قیدیوں کی رہائی میں کابل انتظامیہ سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے،تاکہ امن مذاکرات تعطل کا شکار بنے اور معاہدے کی بنیاد پر رہا شدہ اور اپنے گھروں کو پہنچنے والے قیدیوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،ان پر بمباریاں اور راستے میں حملے کیے جارہے ہیں۔

امارت اسلامیہ کےذریعے رہائی پانیوالےقیدیوں کو ہدایت کی گئی ہےکہ اپنے گھروں میں رہےاور میدان جنگ نہ جائے۔ انہوں نے ان پر شدیدعمل کیا۔ مگر کابل انتطامیہ کےخفیہ ادارے کی جانب سے رہائی پانیوالےقیدیوں پرچھاپے مارے جاتے ہیں، انہیں گرفتارکرکے دوبارہ قید میں ڈالے جاتے ہیں۔

ہم کابل انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس طرح خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیز حرکات سے باز آجائیں۔ ورنہ اس کے برے نتائج کی ذمہ داری کابل انتظامیہ پر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے