زابل سینٹرل  جیل میں ایک قیدی کی وفات کےبابت کمیشن برائے امور قیدی کا اعلامیہ

کابل انتظامیہ کے جیلوں میں برے حالات اور قیدیوں کی وفات کے سلسلے میں ہمیں المناک اطلاع ملی کہ جمعرات کےروز صوبہ زابل کے سینٹرل جیل میں ایک قیدی حمیداللہ ولد مراد خان صوبہ زابل ضلع دائیچوپان کے وزی گاؤں کے رہائشی بیماری کی وجہ سے وفات پاگئے۔

مرحوم گذشتہ دو ماہ سے قید میں تھے اور بار بار جیل انتظامیہ سے اپنی بیماری کے علاج کا مطالبہ کرتا رہا، لیکن بدقسمتی سے ان پر توجہ نہیں دی گئی اور بیماری حالت میں رہتے ہوئے آخرکار وفات پاگئے۔

کمیشن برائے امور قیدی امارت اسلامیہ مذکورہ  قیدی کیساتھ بدسلوکی اور جان بوجھ بیماری کی حالت میں  انہیں رکھنے سے جو  ان کی موت کا سبب بنا،اس عمل کی شدید الفاظ میں مذکرتی ہے۔

حسب معمول انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے ایک بارپھر شدت سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ ہمارے قیدیوں کی حالت کے بارے میں ذمہ داری کا احساس کریں، بیمار قیدیوں کے علاج کے لیے تیار ہوجائے اور کابل انتظامیہ کے حکام پر دباؤ ڈال دیں کہ قیدیوں کیساتھ اپنے سلوک کو انسانی کریں۔

اللہ تعالی مرحوم کو جنت فردوس اور خاندان و رشتہ داروں کو صبرجمیل اور اجر جزیل عطا فرما ئے۔

کمیشن برائے امور قیدی امارت اسلامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے