اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کر لی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی کانفرنس 5 اگست کو منعقد ہوگی۔ صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے 19 ویں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا تین نکاتی ایجنڈ جاری کر دیا ہے۔ وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے اور کورونا صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کورونا کے خاتمے کے بعد آن لائن تعلیم کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ کانفرنس میں وفاقی اور صوبائی شعبہ تعلیم کے ملازمین کے تقرر وتبادلوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے