کٹھ پتلی انتظامیہ  نے بغلان، غزنی،لوگر اور میدان صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز شام کے وقت کٹھ پتلی انتظامیہ نے وحشت وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے ڈنڈ غوری کے علاقے علاؤالدین خیل گاؤں میں جنت میر نامی ایک شخص کے مکان پر شدید بمباری کی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون، ایک بچہ  شہید جب کہ خواتین و بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

اسی طرح گاؤں کے صحت مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں ایک بچی زخمی ہوئی۔

دوسری جانب بدھ کےروز سہ پہرکے وقت صوبہ غزنی ضلع خواجہ عمری کے میں کٹھ پتلی کارندوں نے حمداللہ ولد غلام رسول نامی ایک خانہ بدوش کو شہید کردیا۔

نیز شام کے وقت صوبہ لوگر ضلع برکی برک کے بابوکی قلعہ کے علاقے میں وحشی درندوں نے ایک دس سالہ بچے کو شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز دوپہر کے وقت صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے خار کے علاقے پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی فضائیہ نے بمباری کرکے ایک دکان کو تباہ کرنے کے علاوہ دو بچوں شفیع اللہ اور روح اللہ اور ایک شخص محمد غنی شہید ہوئے۔اناللہ وانآ الیہ راجعون

واضح رہےکہ نیویارک و واشنگٹن کے کرائے کے قاتلوں نے بدھ ہی کے روز ہرات، بلخ، میدان اور دیگر صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید و زخمی ہوئے،جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے