استنبول میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف 10 مختلف مقامات پر  بیک وقت آپریشن کے نتیجے میں 8 غیر ملکی پکڑے گئے۔

 استنبول کے محکمہ پولیس کے شعبہ انسداد دہشتگردی کی ٹیم نے داعش کے لیے کام کرنے والے بعض غیر ملکیوں کی شناخت کی جو کہ مختلف تاریخوں کے درمیان غیر قانونی طریقوں سے ترکی آئے تھے۔

 بتایا گیا ہے کہ  دس مختلف قصبوں میں کیے گئے آپریشنز کے تحت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

 چھاپوں کے دوران تنظیم سے متعلق اہم کاغذات اور ڈیجیٹل سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

 گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے