اسلام آباد:  حکومت نے کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف اپیل کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکوٹ سے رجوع کر لیا۔ حکومت نے استدعا کی ہے کہ اپیل دائر کرنے کیلئے عدالت عالیہ بھارتی جاسوس کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پاکستان نے 20 مئی کو آرڈیننس جاری کیا جس میں کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف اپیل کیلئے 3 آپشنز رکھے گئے، کلھبوشن کی جانب سے اپیل سے انکار اور بھارت کی جانب سے گریز کے بعد قانونی نمائندے کے ذریعے اپیل دائر کرنے کا آپشن بچا۔

درخواست میں کہا گیا کہ کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا، عدالت کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد ہو سکے۔ درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکریٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے۔

پاکستان نے انڈین نیوی کے حاضر سروس را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 کو گرفتار کیا تھا۔ را ایجنٹ اپنے اعترافی بیان میں پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے