دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے علم بردار بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ انتہا پسندوں کی بدسلوکی کم نہ ہوسکی اور ریاست آسام میں انتہا پسند مشتعل ہجوم نے تین بنگالی شہریوں کو گائے چوری کرنے کے الزام میں تشدد کر کے مار ڈالا۔
بنگالی شہریوں کی ہلاکت کا واقعہ آسام کے جنوبی ضلع کریم گنج میں پیش آیا جہاں مشتعل ہجوم نے سرحد پار سے آنے والے بنگالی شہریوں کو گائے چوری کا الزام لگا کر تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔
گزشتہ ہفتے نیپال سے بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں وارا ناسی میں بھی انتہاپسندوں نے نیپال مخالف پوسٹرز لگائے اور ایک نیپالی شہری کو زبردستی گنجا کر دیا تھا۔