حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی۔

ڈرگ ریگولیٹراتھاٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت،کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈریپ نے اس ضمن میں باضابطہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی میں ترمیم منظورکی جس کی سفارش وفاق اور ڈریپ کے پالیسی بورڈ کی جانب سے کی گئی تھی۔

ڈریپ اعلامیے کے مطابق ادویہ ساز کمپنیاں اور امپورٹرز کو بنیادی ادویات کی قیمتوں میں7 فیصد جب کہ دیگر ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گذشتہ برس بنیادی ادویات کی قیمتوں میں 5.14 فیصد اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں7.3410 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی تھی۔

ڈریپ اعلامیے کے مطابق ادویہ ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کے لیے لازم ہوگا کہ کسی بھی دوا کی قیمت میں اضافے کے تمام ثبوت، کمپنی کے سی ای او کے دستخطوں کے ساتھ ڈریپ میں جمع کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے