کراچی:  سول ایوی ایشن نے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد سول ایوی ایشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی آئی اے کے 17پائلٹس کےلائسنس منسوخ کردیئے۔ منسوخ ہونے والوں میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے حکومت کی منظوری کے بعد لائسنس منسوخ کے لیٹر جاری کیے ہیں۔ پی آئی اے کے 48 پائلٹس کے اے ٹی پی ایل لائسنس بغیر شوکاز کے معطل کیے گئے ہیں جبکہ پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس منسوخی کے بعد پی آئی اے پائلٹس کو فارغ کرنے کی کارروائی کر رہی ہے، پی آئی اے نے 17 پائلٹس کو 2019میں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا، 160سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے