راولپنڈی:  بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رکھ چکری اور بروح سیکٹرز میں شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کرنی اور گئہی گاؤں کے رہائشیوں پر فائرنگ کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے سیکٹروں رکھ چکری اور بروح میں آبادی کو نشانہ بنایا جس سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے رواں سال اب تک سال 1697 بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے