لاہور:  انٹر میڈیٹ میں داخلے نو یں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر نہیں ہونگے، داخلوں کا شیڈول میٹرک نتائج کے اعلان کے بعد جا ری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اور نجی کالجز کو ہدایت نامہ جا ری کر دیا جس کے مطابق اس سال کوئی بھی سرکاری یا نجی کالج تمام بورڈز کے میٹرک نتائج کے اعلان سے قبل محض نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر سال اول میں داخلے کا اجرا نہیں کر سکے گا، احکامات کی خلا ف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے