واشنگٹن:  ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کو امریکہ بدر کرنے کی پالیسی واپس لے لی۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی طلبہ کے لیے گذشتہ ہفتے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ہارورڈ اور ایم آئی ٹی سمیت کئی دیگر یونیورسٹیوں کی جانب سے مقدمات کے بعد اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کہ جن طلبا کے آئن لائن کورسز جاری ہیں وہ اپنے اپنے ملکوں کو واپس چلے جائیں۔

امریکہ میں 10 لاکھ غیر ملکی طلبہ زیر تعلیم ہیں جن کی جانب سے دی جانے والی فیس کے سبب کالجز اور یونیورسٹیز کا بجٹ چلتا ہے، صدر ٹرمپ کے آن لائن کلاسز والے طلبہ کو ملک بدر کرنے سے ان کالجز کی انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم اب نئے حکم نامے کے بعد غیر ملکی طلبہ اور کالجز، یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے بھی سکون کا سانس لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے