روسی نائب وزیر خارجہ سرگی ورشینین نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ کا مسجد میں دوبارہ تبدیل کیا جانا ترکی کا داخلی معاملہ ہے جس میں دیگر ممالک کی مداخلت غیر ضروری ہے۔
ورشینین نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران آیا صوفیہ کے بارے میں اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ اس فیصلے نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے جو کہ میرے خیال میں ترکی کا اندرونی معاملہ ہے لہذا ہمیں یا دیگر ممالک کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیا صوفیا ایک ثقافتی و تہذیبی اہمیت کا حامل ورثہ ہے۔
یاد رہے کہ ترک ریاستی کونسل نے 10 جولائی کو آیا صوفیا کی حیثیت کو عجائب خانے سے دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا جسے صدارتی حکم نامے کے تحت مذہبی امور کے ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔