یوم شہدائے کشمیر پر مسلح افواج نے جدوجہد آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ فراموش کیا جائے گا اور نہ ہی معاف ہو گا۔

اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر، آزادی کے لئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ، نہ فراموش کیا جائے گا نہ ہی معاف ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے اور جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔ انشاء اللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے