ملک بھرکی طرح ضلع پشاور اوراس سے ملحقہ ضلع خیبرکے136امتحانی ہالوں میں ایس اوپیز کی مکمل رعایت کے ساتھ وفاق المدارس العربیہ کے پرچے جاری ہیں۔
ضلع پشاوراور اس سے ملحقہ ضلع خیبر میں تیس ہزار سے زائدطلبہ وطالبات امتحان میں شریک۔صوبائی ناظم مولانا حسین احمد کے امتحانی سنٹروں کے دورے کے موقع پر گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دینی مدارس کے سب بڑے امتحانی بورڈفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔وفاق المدارس ایک مثالی تعلیمی نیٹ ورک ہے۔وفاق المدارس کے مثالی نظام امتحان میں کراچی تاچترال ایک ہی وقت میں پرچہ کھولاجاتا اور ختم کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد نے الجامعہ الاسلامیہ الفاروقیہ شاہ کس جمرود روڈکے معائنے کے دوران کیا۔انہوں نے جامعہ اسلامیہ فاروقیہ شاہ کس میں تمام ترا نتظامات اور سہولیات بالخصوص حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمدکو مثالی اور قابل تقلید قرارد یتے ہوئے کہاکہ کسی سرکاری ادارے میں بھی اس طرح کے انتظامات نہیں ہوسکتے۔ وفاق المدارس نے مشکل حالات میں بھی امتحانات کے منظم اور مثالی نظم و ضبط کی روایت برقرار رکھی اور ایس اوپیزپر مکمل عمل درآمد کے ساتھ ملک بھر میں امتحانات کا آغازکیا۔ وفاق المدارس قوت، اتحاد اور اجتماعیت کی واحد علامت ہے۔ مدارس مسلمانوں کے دین وایمان اورقرآن وسنت کی مبارک تعلیمات کے تحفظ کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے