پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں یہ آپریشن انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ شہدا میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد شہباز یاسین، سپاہی راجا وحید احمد اور سپاہی محمد رضوان خان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے