خیبرپختونخوا :کامران بنگش کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر 

وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کامران بنگش کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجمل وزیر سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا، کامران بنگش خیبرپختونخوا کو نئے مشیرا طلاعات مقرر کر دیا گیا، کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپا گیا تھا۔

یو اے ای:اقامتی ویزوں میں دسمبر2020ء تک توسیع کا فیصلہ منسوخ

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کرونا وائرس کے پیش نظر اقامے ، ویزے ، داخلے کے اجازت نامے سے متعلق ماضی میں کیے گئے بعض فیصلوں پر نظرثانی کی ہے اور کہا ہے کہ ان سے متعلق یہ احکام آج ہفتہ 11 جولائی سے موثر العمل نہیں رہیں گے۔ یو اے ای کی وفاقی […]

جعلی لائسنس اور ڈگریوں کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

اسلام آباد: قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) میں پائلٹس کے جعلی لائسنس اور ڈگریوں کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ یاد رہے کہ 25 جون کو سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کا نوٹس لیتے […]

اشتہارات کمیشن کا الزام ، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیرکو عہدے سے فارغ کر دیا

پشاور:  اشتہارات میں کمیشن لینے کے الزام میں اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ معاون خصوصی کامران بنگش کو مشیر اطلاعات کی اضافی ذمہ داری مل گئی۔  اجمل وزیر اور اشتہارات کی کمپنی کے مالک کے درمیان گفتگو ہوئی جس میں جی ایس ٹی اور ٹیکسز میں چھوٹ سے […]

آیا صوفیا کو مسجد بنانے کا فیصلہ قبلہ اول مسجد اقصی کی آزادی کی طرف پہلا قدم ہے۔ طیب اردگان

صدر ایردوان نے اسٹیٹ کونسل کے فیصلے  کے ساتھ میوزیم کی  حیثیت کو ختم کرتے ہوئے دوبارہ سے مسجد کے طور  پر استعمال کیے   معاملے پر قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنی نو انسانوں کا ورثہ آیا صوفیا  اپنی نئی حیثیت کے ساتھ ہر کس سے بغلگیر ہونے، کہیں زیادہ  مخلصانہ ماحول  […]

ترکی : تاریخی آیا صوفیہ میوزیم سے دوبارہ مسجد بن گئی

تاریخی آیا صوفیہ دوبارہ سے مسجد بن گئی ترکی کی ایک عدالت نے 1934 میں حکومت کا ایک حکم منسوخ کر دیا ہے جس کے تحت استبول کی قدیم عمارت آیا صوفیہ کو عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔     خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق ترکی کی اعلیٰ انتظامی عدالت کونسل آف […]