امارت اسلامیہ افغانستان کے سیاسی دفتر قطر نے شیخ الحدیث جناب شہاب الدین دلاور کی سر براہی میں یورپ میں مقیم افغانوں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کی ۔

ملاقات میں معاہدے پر دستخط اور امن منصوبے کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔ یورپ مقیم افغانوں نے امن عمل ، نظر بندوں کی رہائی۔ آئندہ اسلامی نظام ، معاشی منصوبوں اور معاشی صورتحال کے بارے میں سوالات پوچھتے رہے دوسری جانب دفتروں کے ممبروں نے مدلل اور تفصیلی جوابات دیئے ۔ اوریہ واضح کیا کہ ملک کی ترقی کا اصل معیار دیانت داری ہے اور اسلامی نظام ہے ۔

آخر میں یورپ مقیم افغانوں نے یہ عندیہ دیا کہ وہ امارت اسلامیہ کے نظریئے کا شعور دیگر افغانوں تک پہنچائیں گے اور آئندہ بھی اس طرح کے اجلاسوں کے انعقاد پر زور دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے