اسرائیل کے عبرانی اخبار اسرائیل ٹو ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ فلسطینی اراضی کے الحاق اسرائیلی پروگرام پر 45 دن میں اپنا سرکاری موقف جاری کرے گا۔

عبرانی اخبار نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ امریکی حکومت غرب اردن کے اسرائیل سےالحاق کے منصوبے پر 45 دنوں میں اپنا موقف جاری کرے گا۔

امریکی حکا کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ امریکا غرب اردن کے پچاس فی صد سے زاید رقبے پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے یکم جولائی سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو بہ تدریج صہیونی ریاست کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکومت اور اس کے سینیر عہدیدار پہلے ہی فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے باقاعدہ تسلط کی حمایت کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے