گرین ویلی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے باعث دو افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، پولیس حملہ آور کو گرفتار نہیں کر سکی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساؤتھ کیرولینا کی کاؤنٹی گرین ویلی کے ایک کلب میں اتوار کی رات پیش آیا۔ تمام زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ گرین ویلی کاؤنٹ کے پولیس افسر (شیرف) ہوبرٹ لوئس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ عمارت کے اندر پیش آیا جس کے بعد لوگوں کا ایک بڑا ہجوم افراتفری میں عمارت سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوری طور پر حملہ آور کا تعین نہیں کیا جا سکا، تاہم وہاں موجود دو افراد کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے