عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں قائم امریکی سفارت خانے کے اطراف میں ایک بار پھر میزائل داغے گئے ہیں۔

العربیہ چینل کے نامہ نگار کے مطابق ہفتے کی شب بغداد میں کاتیوشا میزائل سے امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا مگر سفارت خانے کے قریب نصب میزائل شکن پیٹریاٹ سسٹم کے ذریعے میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

خیال رہے کہ عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پرامریکی سفارت خانے اور امریکا کی دیگر تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

قبل ازیں 18 جون کو امریکی سفارت خانے پر چار کاتیوشا میزائل داغے گئے تھے۔ اس سے قبل 13 جون کو شمالی بغداد میں قائم امریکی فوج کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے