شیخوپورہ: شیخوپورہ کے قریب فاروق آباد جاتری روڈ پھاٹک پر سکھ یاتریوں کی کوسٹر ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور آ رہی تھی، حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے سٹیشن کے درمیان پیش آیا، ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سکھ یاتری پشاور سے سچا سودا جا رہے تھے۔

شیخ رشید نے ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ڈویژنل انجینئر کو معطل کر دیا۔ شیخ رشید نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے