اٹک: اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کنویں میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاؤں کی ڈھوک ملیار میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھر جانے سے تین سگے بھائیوں سمیت ایک ہی گھر کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔

ریسکیو 1122 کے عملہ نے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر 30 منٹ کے مختصر آپریشن میں ایک شخص کو زندہ اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو کنویں سے نکالا۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی، ایک چچا اور دو چچا زاد بھائی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے سگے بھائیوں میں محمد اسرار، محمد زبیر، محمد امیر پسران محمد رحمت، چچا محمد صادق، کزن محمد امیر ارر محمد فیضان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے