لاہور: ویڈیوسکینڈل کے مرکزی کردار جج ارشد ملک کو نشان عبرت بنا دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کوملازمت سے برطرف کر دیا۔۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی کے سات سینئر جج صاحبان کا اجلاس ہوا جس میں ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ارشد ملک کو نوکری سے برطرف
کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔واضح رہے ارشد ملک کو ویڈیو سامنے آنے پر عہدے سے فوری ہٹادیا گیاتھا۔۔۔خیال رہے کہ نوازشریف کیس میں جج ارشد ملک کی ایک خفیہ ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے فیصلے دباؤ کے تحت کرنے کا انکشاف کیا تھا