لاہور  وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں مندر تعمیر کیے جانے کےخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی کنول پرویز چودھری نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد اور حقیقی اسلامی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔ اسلام کسی اسلامی ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے حقوق بھی وضع کرتا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام میں اقلیتوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے سرکاری فنڈ استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر قر آن و سنت کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد کےصرف 178 ہندو ووٹرز کے لئے 20 ہزار مربع فٹ پر 100 ملین کی رقم مختص کرنے سے عوام کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے