اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے مندر کی تعمیر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے  کہا کہ ‘وہ حکومت جو ریاست مدینہ کی دعویدار ہے، کیا ریاست مدینہ کا لوگو لگا کر بدھ کدے بنائے جائیں گے، لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فوری طور پر اس اقدام کو واپس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں، وہ اپنی عبادت گاہوں میں اپنے طریقے کے مطابق عبادت کر سکتے ہیں اور اپنی زمین پر اپنی مرضی سے عبادت گاہ بنا سکتے ہیں، لیکن اسلام کی تاریخ میں کبھی یہ نہیں ہوا کہ مسلم حکومت نے بدھ کدا بنایا ہو، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ مسلمانوں کے جذبات کی پاسداری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے