الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر صوبہ جوزجان میں حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق ضلع خم آب کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین نے سیکورٹی فوسز کے کاروان اور چوکیوں پر حملہ کیا، جو چار روز سے جاری رہا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے دو چوکیاں فتح ہونے کے علاوہ 11  ٹینک تباہ، 33 اہلکار ہلاک جب کہ کمانڈر عباد سمیت 9 زخمی اور گرفتار ہوئے اور ساتھ ہی مجاہدین نے 2 عدد مارٹرتوپیں، 2 عدد ہیوی مشین گنیں، ایک راکٹ، 4 عدد امریکی گنیں، 6 عدد کلاشنکوفیں اور کافی مقدار میں مختلف النوع فوجی سازوسامان قبضے میں لیا۔

ذرائع کے مطابق دشمن کی جوابی فائرنگ کے دوران 2 مجاہدین شہید جب کہ 3 زخمی ہوئے۔ تقبلہمااللہ

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کابل انتظامیہ کی افواج نے مختلف صوبوں میں مجاہدین کے مفتوحہ علاقوں میں کاروائی کا آغاز کیا، جنہیں قدم قدم پر مزاحمت کا سامنا ہورہا ہے۔

دوسری جانب پیر کےروز شام کے وقت ضلع قرقین کے دینا کے علاقے میں فوجی کاروان پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 2 ٹینک تباہ اور 11 اہلکار ہلاک ہوئے۔

لڑائی کے دوران 2 مجاہدین بھی شہادت کے اعلی مقام پر فائز ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے