یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ اس وڈیو میں 17 اپریل 2020 کو اتحادی مشترکہ افواج کے ہاتھوں المہرہ کے ساحل کے نزدیک ضبط کیے جانے والے ہتھیاروں کو دکھایا گیا ہے۔ بحری جہاز پر لدی ہتھیاروں کی یہ کھیپ دہشت گرد حوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی تھی۔

مشترکہ افواج نے دو مختلف کارروائیوں کا اعلان کیا۔ ان کے دوران یمن میں حوثی ملیشیا کو بھیجے جانے والے ایرانی ہتھیاروں کی بھاری تعداد کو راستے میں ہی پکڑ لیا گیا تھا۔

اتحادی فورسز کے بیان کے مطابق پہلی کارروائی 17 اپریل 2020 کو کی گئی۔ اس دوران اتحادی افواج کی بحریہ نے المہرہ صوبے کے نزدیک ساحل پر "دهو” بحری جہاز کے ذریعے حوثیوں کے واسطے اسمگل کی جانے والی ایرانی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑ لی تھی۔

دوسری کارروائی 24 جون 2020 کو ہوئی۔ اس کے دوران اتحادی افواج کی بحریہ نے حضرموت صوبے میں ساحل کے نزدیک ایرانی ہتھیاروں کی کھیپ قبضے میں لے لی۔ یہ اسلحہ حوثی ملیشیا کے لیے بھیجا گیا تھا۔

اتحادی افواج کی جانب سے جاری تصاویر اور ڈیو میں ضبط شدہ مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کو دکھایا گیا۔ ان میں دن اور رات کے اوقات میں استعمال ہونے والی خصوصی دور بین، ڈرون طیاروں کی رہ نمائی کے لیے خصوصی آلات، دور سے دھماکوں کے لیے بجلی کے آلات اور درمیانے ہتھیار شامل ہیں۔

دوسری جانب مبصرین نے یمن میں عرب اتحاد کے کردار اور بحر احمر اور بحر عرب میں ایرانی خطروں سے جہاز رانی کی حفاظت کے لیے اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے