مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کی نئی لہر، قابض فوج نے سوپور میں نواسے کے سامنے نانا کو گولی مار دی، 3 سالہ بچے کی لاش کے پاس رونے کی تصویر نے سب کو رلا دیا، بھارتی فوجی لاش کی بے حرمتی بھی کرتے رہے۔

دوسری جانب قابض فوج نے 2 نوجوانوں کو ضلع راجوڑی کے علاقے کیری میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کر دیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ تین روز کے دوران شہدا کی تعداد 7 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس نے جون میں ہونیوالے بھارتی سفاکیت کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مہینے میں 54 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، شہدا میں دو بچے بھی شامل تھے۔ 82 افراد کو گرفتار کیا گیا، 29 کشمیری بھارتی فوج کی گولیوں سے زخمی بھی ہوئے، دو خواتین بیوہ ہوئیں، 5 بچے یتیم ہوئے اور کشمیریوں کے 25 گھروں کو تباہ بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے