وفاقی وزیر تعلیم کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، سیاسی شخصیات نے دکھ کی اس گھڑی میں شفقت محمود سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کا آج انتقال ہو گیا ہے۔ اللہ پاک انھیں جنت نصیب کرے۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اسد قیصر نے تمام اراکین کو شفقت محمود کی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔ اس موقع پر وہاں موجود تمام پارلیمنٹرین نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے