جامشورو گرڈ سٹیشن کے سویچ یارڈ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، دو گھنٹے میں 500 اور 200 کے وی کا سرکٹ بحال کر دیا گیا۔ پاور ڈویژن نے تمام واقعے کی ابتدائی ٹیکنیکل رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 500 کے وی جامشورو گرڈ سٹیشن کے سویچ یارڈ میں آگ لگی، آگ لگنے سے حیسکو کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، این ٹی ڈی اور حیسکو کی ٹیموں نے آگ پر فوری قابو پایا، دو گھنٹے میں این ٹی ڈی سی کا پورا 500 اور 220 کے وی کا سرکٹ بحال کر دیا گیا، کراچی کو نیشل گرڈ سے سپلائی ابتدائی ٹرپنگ کے فوری بعد بحال کر دی گئی، وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان نے بحالی کے مکمل آپریشن کی مسلسل نگرانی کی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی میں آنے والے تعطل کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، نیشنل گرڈ سے 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے، نیشنل گرڈ سے بجلی کی بحالی کے باعث کراچی کی بجلی کی صورتحال میں قدرے بہتری آئی ہے، رہائشی علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جا رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے