ایران کے جنوب میں پاسداران انقلاب کی دو گاڑیوں کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے منگل کے روز بتایا کہ رکن پارلیمنٹ فداء حسين مالکی کے مطابق یہ دھماکا ایران کے جنوب مشرق میں صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہوا۔ مالکی نے مزید بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں پاسداران انقلاب کا کمانڈر زخمی ہو گیا۔

رکن پارلیمنٹ مالکی نے واضح کیا کہ جیش العدل تنظیم کی جانب سے کیا جانے والا دھماکا اس وقت ہوا جب سڑک پر نصب کیے گئے دو بموں میں سے ایک پھٹ گیا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی (اِسنا) کے مطابق مذکورہ کمانڈر کی گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا گئی۔ تاہم کمانڈر کے زخمی ہونے کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

کسی بھی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ تاہم جیش العدل تنظیم کی جانب سے گذشتہ برسوں کے دوران ایران میں کئی حملے کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں حکومتی فورسز کی مسلح عناصر اور ان کے علاوہ منشیات کے مسلح اسمگلروں کے ساتھ کبھی کبھی جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

سال 2019ء میں جیش العدل تنظیم کے ایک خود کش بم بار نے ایرانی پاسداران انقلاب کے عناصر کو لے کر جانے والی بس پر حملہ کیا تھا۔ کارروائی کے نتیجے میں 27 فوجی اہل کار مارے گئے تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے