وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لٹراضافہ کردیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 25روپے 58پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔

پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہوگئی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے