کراچی:  سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصے سے کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت بگڑنے پر آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

منور حسن 1941 میں دلی میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان پر خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے پہلے لاہور پھر کراچی منتقل ہوئے۔ سوشیالوجی اور اسلامک سٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ سیاست کا آغاز 1959 میں نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کیا تاہم 1960 میں اسلامی جمیعت طلبہ کا حصہ بن گئے، 1967 میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی اور طویل خدمات کے اعتراف میں جماعت کی جانب سے انہیں 2009 میں امیر مقرر کیا گیا۔

منور حسن کچھ عرصے سے علیل تھے، انہیں کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں جان جاں آفریں کے سپرد کی۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے سید منور حسن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے