وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاﺅ کے لیے ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو ہسپتالوں پر دباﺅ بڑھ جائے گا۔

اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا مشکور ہوں، ہر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا، لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرانا ضروری ہے لیکن لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ایس او پیز پرعمل کتنا ضروری ہے، ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو ہسپتالوں پر دباو¿ بڑھ جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں، ہمارے پاس صرف ایک ماہ ہے، ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے، ہم کورونا وائرس کی پیک سے جلد نکل جائیں گے جب کہ ہماری انتظامیہ تھک گئی ہے، انہیں اپنا بھی کام کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے