اقوام متحدہ:  ترکی نے پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت سنبھال لی۔ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کی صدارت کیلئے صدر منتخب ہونیوالے وولکان بوز نے

استنبول کے چراغان پیلس میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے فرائض سنبھال لیے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدارت پر پہلی بار کسی ترک شہری کی تعیناتی ان کیلئے باعث وقار ہے۔ ترک سفیر وولکان بوز کا کہنا تھا دنیا کے مختلف مقامات کو بحرانوں، بھاری تعداد میں جانی نقصان کا موجب بننے والے تصادم اور کورونا سمیت سنگین مسائل کا سامنا ہے جن کا عالمی سطح پر حل لازم ہے۔ انہوں نے کہا وہ اپنی مدت فرائض کے دوران امن و سلامتی قابل دوام ترقیاتی منصوبوں کو اہمیت دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے