متحدہ عرب امارات اور بحرین نے منگل کو ایک بیان میں یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب پرحملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امارات کی وزارت خارجہ و عالمی تعاون کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا سعودی عرب کے شہری علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملے کرنا کھلی دہشت گردی ہے۔ امارات سعودی عرب کے شہریوں الریاض، نجران اور جازان میں گذشتہ روز حوثی باغیوں کی طرف سے کیےگئے ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی سعودی عرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور حملوں میں ریاض حکومت کے ساتھ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں امارات سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

درایں اثنا خلیجی ریاست بحرین کی وزارت خارجہ نے بھی یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاوں کے ذریعے کیے گئے حملوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

بیان میں بحرینی وزرارت خارجہ نے حوثی دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری آپریشن کی حمایت کی اور کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی حوثی باغیوں کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض اور دوسرے شہروں میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا تھا تاہم عرب اتحادی فوج اور سعودی عرب کی محکمہ دفاع نے حوثیوں کی حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے