ریاض: سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بن بنتن نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے حج سے متعلق فیصلے سے باضابطہ آگاہ کیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے غیر ملکی حجاج کی میزبانی سے معذرت کر لی ہے، اس سال صرف سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر ہی حج ادا کریں گے۔

ترجمان مذہبی امور عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور عازمین حج کی رقوم کی واپسی سے متعلق طریقہ کار وضع کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر، سفارتی عملہ اور پاکستان حج ڈائریکٹوریٹ اس سال حج میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

دوسری جانب سعودی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر وبا کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ سعودی عرب میں پہلے سے مقیم مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی حج کا فریضہ ادا کریں، ان کے علاوہ محدود تعداد میں سعودی شہری بھی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے