راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی سمندری حدود کے دفاع سے متعلق قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پوری اتری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نیول وار کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے 49 ویں نیول سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی۔ جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی سیکیورٹی، چیلنجز اور پاکستان کے لیے مواقع پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے حوالے سے ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پوری اتری۔

آرمی چیف نے پاکستان بحریہ کی بہادرانہ اور قربانیوں سے بھری قابل فخر تاریخ کو سراہا اور کہا کہ نیول وار کالج پاکستان بحریہ کا بہترین ادارہ ہے۔ اس میں مسلح افواج کے افسران اور دوست ممالک کے افسران کی بھی ٹریننگ کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے