راولپنڈی:  بھارت نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 13 سالہ بچی شہید ہو گئی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، گولہ باری اور فائرنگ سے نواحی گاؤں مینسر کی 13 سالہ اقرا شبیر شہید ہو گئی جبکہ اقرا کی والدہ اور 12 سالہ بھائی زخمی ہو گئے۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

Indian Army troops unprovoked CFV in Hajipir & Bedori Sectors along last night targeting civil population. A 13 yrs old girl, village Mehnsar, Bedori Sector, embraced shahadat, her mother & 12 yrs old boy got injured.
Pak Army troops responded effectively to Indian firing.

2,673 people are talking about this

ترجمان پاک فوج کے مطابق دشمن نے امن مخالف کارروائی گزشتہ رات کی تاہم پاک آرمی نے بھرپور جوابی اقدام کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے