ریلوے سٹیشن پر رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 گھوٹکی ریلوے سٹیشن کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

ڈی ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکار مارکیٹ میں گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز کی گاڑی گھوٹا مارکیٹ کے علاقے میں کھڑی تھی، گاڑی میں اچانک دھماکا ہونے سے ایک راہگیر اور رینجرز اہلکار موقعے پر دم توڑ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے