واشنگٹن:  ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے انکشافات امریکی میڈیا سامنے لے آیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دوبارہ الیکشن جیتنے کیلئے شی جن پنگ سے مدد مانگی۔

جان بولٹن نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے جاپان میں ملاقات کے دوران بات چیت کا موضوع اچانک امریکی انتخابات کی جانب موڑ دیا۔ انہوں نے صدر شی سے دوبارہ الیکشن جیتنے کیلئے مدد مانگی۔

سابق مشیر جان بولٹن نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے صدر شی سے درخواست کی کہ وہ امریکا سے گندم اور سویا بین سمیت زرعی اجناس زیادہ سے زیادہ خریدیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مواخذے کی تحقیقات کو ٹرمپ نے رکوانے کی کوشش کی، وہ انصاف کی راہ میں حائل ہو رہے تھے۔ جان بولٹن نے ٹرمپ کی بے خبری کے بارے میں بھی بتایا کہ انہیں پتا ہی نہیں تھا کہ برطانیہ کے جوہری طاقت ہے یا نہیں؟ وہ فن لینڈ کو ابھی بھی روس کا حصہ سمجھتے رہے۔

سابق مشیر کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیونے پرچی پر لکھ کر بولٹن کو دیا کہ اس کے دماغ میں گوبر بھرا ہوا ہے۔ پومپیو نے صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا پالیسی مسترد کردی تھی۔

جان بولٹن نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھی ان کی نقلیں اتارتے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے جان بولٹن کی کتاب کی اشاعت رکوانے کے لیے مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے