حکومت نے 15 جون سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کے بارے میں حتمی اعلان قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

کورونا کے باعث ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد کارگو اور خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے علاوہ ہر قسم کی پروازوں پر 25 مارچ کو پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

 خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 933 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 107 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 463 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 47 ہزار 382، سندھ میں 46 ہزار 828، خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 787، بلوچستان میں 7 ہزار 673، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 30، اسلام آباد میں 6 ہزار 699 جبکہ آزاد کشمیر میں 534 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 9 ہزار 169 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 344 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 40 ہزار 247 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 107 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 463 ہوگئی۔ پنجاب میں 890، سندھ میں 776، خیبر پختونخوا میں 632، اسلام آباد میں 65، گلگت بلتستان میں 15، بلوچستان میں 75 اور آزاد کشمیر میں 10 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے