راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کے درمیان ملاقات میں طے شدہ مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان مفاہمتی عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطہ کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

Ambassador Zalmay Khalilzad, US Special Representative for Afghan Reconciliation called on General Qamar Javed Bajwa, COAS today. During the meeting, matters of mutual interest, overall regional security situation including Afghan refugees issue / Afghan Reconciliation… (1/2)

DG ISPR

@OfficialDGISPR

…Process and Pakistan – Afghanistan border management were discussed. Both shared steps taken in this regard and agreed to continue working towards mutually agreed goals. (2/2)

429 people are talking about this

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغان مہاجرین اور مفاہمتی عمل کے حوالے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے امور بھی غور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کیے گئے اقدامات کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں طے شدہ مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے