کراچی:  یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پیش آیا۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی ہے۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سندھ رینجرز، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے سے قبل ایک جانب جھک گئی تھی، رہائشیوں کو نکالنے کے دوران عمارت گر گئی۔ امدادی ٹیموں نے ابتدائی طور پر عمارت کے ملبے سے چار زخمیوں کو نکال لیا ہے۔ ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو جلد امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

انہوں نے رہائشیوں کی جانیں بچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ پہلے امدادی کارروائیاں کی جائیں، پھر مکمل انکوائری رپورٹ پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے