پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازم قرار دے دیا، خلاف ورزی پر سخت سزا ملے گی۔

 تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا میں ماسک کے بغیر باہر نکلنے والے سلاخوں کے پیچھے جانے کو تیار ہو جائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں این ڈی ایم اے کے پی ایکٹ 2010ء کے تحت نقد جرمانہ اور سزا ہو سکتی ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔

ادھر خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 27 ہو چکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی دن میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد کی موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 473 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے