کراچی:  کراچی میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کے دوران داعش کے دہشتگرد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر کے مطابق ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے کراچی میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سکندر کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر سے بھتہ طلب کیا، بھتہ نہ دینے کی صورت میں ملزم نے ڈاکٹر کے کلینک پر فائرنگ کی اور بم سے حملہ کیا، ملزم سکندر نے کورنگی میں حلیم نامی شہری سے بھتہ طلب کیا، ملزم دہشتگردی، بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے، گرفتار ملزم کالعدم جماعت کا رکن بھی رہ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے