ماسکو : (ویب ڈیسک) روس کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں کورونا وائرس کے 5 مریض، جو وینٹی لیٹر پر موجود تھے، ہلاک ہوگئے، آگ ہسپتال کی دوسری منزل پر لگی۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو علاقے کے كراسنو گورسك میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت ہسپتال میں 100 سے زائد لوگ موجود تھے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ ویینٹی لیٹرز میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کی وزارت ہنگامی حالات کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ہسپتال کی پہلی منزل پر جہاں کووِڈ19 کے مریض زیر علاج تھے آگ لگ گئی ہے۔

كراسنو گورسك کے ایمرجنسی سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ آگ گزشتہ رات کو عمارت کی دوسری منزل پر لگی تھی۔ فائر بریگیڈ کے موقع پر پہنچنے سے پہلے 11 افراد وہاں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ 5 افراد کی لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد ہوئی ہیں تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، خوش قسمتی سے اس وقت ہسپتال میں ایک بھی بچہ موجود نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے