جارح امریکی و مقامی جنگجوؤں نے نہتے عوام کو غزنی اور لوگر صوبوں میں نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز صوبہ غزنی ضلع شلگر کے نظر خان اور نجم الدین گاؤں میں کٹھ پتلی فوجوں نے کاروائی کاآغاز کیا،اس دوران لوٹ مار کی، عوام کو مالی نقصان پہنچایا اور ساتھ ہی جارح امریکی ڈرون طیارے نے معمول کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری کی،جس کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہونے کے علاوہ متعدد مکانات بھی تباہ ہوئے۔

دوسری جانب سنیچر کےروز شام کے وقت صوبہ لوگر کے صدرمقام پل عالم شہر کے شہرک کے علاقے میں جنگجوؤں نے نجی گاڑی پر فائرنگ کی،جس سے ایک شہری شہید ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے